لاہور( واصف ناگی) 132 سالہ پرانی اور تاریخی عمارت نیوٹن ہال جس کو تاریخی ورثہ بھی قرار دیا جا چکا ہے کے مرکزی دروازے کے سامنے واسا ٹیوب ویل لگانے کا منصوبہ بنا رہاہے یہ جگہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال کی ملکیت ہے .1975 کے آثار قدیمہ ایکٹ کے تحت کسی بھی تاریخی عمارت کے 200 فٹ تک کوئی بھی عمارت یا کسی بھی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں تاریخی ہال ہے جہاں پر کبھی ایف سی کالج کی کلاسیں اور ہاسٹل بھی رہا ہے۔ آج بہت خستہ حال میں ہے اگر اس تاریخی نیوٹن ہال کے سامنے ٹیوب ویل نصب کیا گیا تو یہ عمارت بہت جلد گر جائے گی ۔