• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کو اپنے بہادر سپوت کی قربانی پر فخر ہے، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیہ پولیس کا کانسٹیبل اسد نصیر ہیرا اڈہ کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل اسد نصیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل اسد نصیر نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور پنجاب پولیس کو اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی پر فخر ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او لیہ کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہید کے اہل خانہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے۔
لاہور سے مزید