• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ہم تربیتی نشست انعقاد

لاہور(خبرنگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں اہم تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ مولانا حافظ شریف فیصل ابادی تھے۔اس موقع پرفضیلۃ الشیخ مولانا حافظ شریف فیصل آبادی نے کہا عالمِ اسلام مختلف خطوں میں انتشار، باہمی اختلافات، بیرونی دباؤ اور فکری یلغار کی زد میں ہے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔چئیرمین علامہ طارق محمود یزدانی نے کہا اگر امت مسلمہ اپنے بنیادی اصولوں یعنی ایمان، اخوت اور عدل کو مضبوطی سے تھام لے تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لاہور سے مزید