لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)ڈیفنس اے میں 19روڑ روپے کی ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ڈاکوو ں اور پولیس کے درمیان گجومتہ کے علاقے میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیاپولیس کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے مارے جانے والے ملزم زازائی نثاری کی باقاعدہ شناخت کر لی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم لاہور میں سرگرم افغان ڈکیت گینگ کا متحرک سرغنہ تھا ملزمان جدید اور مختلف طریقہ واردات استعمال کرکے واردات کے دوران جیمر استعمال کر کے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دیتے تھے۔