لاہور(خبرنگار)جمات اہلحدیث پنجاب کے امیرحافظ عبدالوحیدشاہد روپڑی و جنرل سیکرٹری سلمان شاکراور یوتھ ونگ کے حافظ احمد روپڑی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے جنگی اقدامات نے دنیا کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے، مسلم ممالک خاص طور پر ایران اورعرب ممالک کشیدگی اور انتشارکی بجائے تحمل اور برد باری سے کام لیں اور امت کے اتحاد کی طرف بڑھیں،مسلم حکمران امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، گذشتہ روز افطار ڈنر ی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ واسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں جو اپنے فائدے کے لیے امت مسلمہ پر حملہ آور ہیں بھارت افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،