لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کلینکل، انتظامی ڈاکٹرز، چیف فارماسسٹ، پرنسپل کالج آف نرسنگ، انچارج بلڈ بینک، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن نہ چھوڑیں اور اپنے موبائل فون آن رکھیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔