لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے خالد سے 5لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ میں امین سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں جاوید سے4لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد میں حارث سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں عبید سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ابوبکر سے 2 لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہربنس پورہ اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ شفیق أباد گارڈن ٹاون اور لیاقت أباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔