• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی فضائی حملے: خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی زندہ جل گئے


غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے سے الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، خیموں میں موجود 4 فلسطینی زندہ جل گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں  70 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 20 سے 30 خیمے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔

فلسطینی محکمۂ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی فورسز نے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

نصیرات کے اسکول میں پناہ لیے بے گھر افراد پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولہ باری کی، اس حملے میں 22 افراد شہید اور 80 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں 9 روز سے جاری محاصرے کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 300 ہو گئی، خوراک، پانی اور دواؤں کی قلت سنگین ہونے لگی۔

اقوام متحدہ کی نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک نئی نسل کشی پر اتر آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید