• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں تشدد کی تاریخ، معاملہ کو انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں، عمیر نیازی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہےکہ پاکستان میں جیلوں میں تشدد کی ایک تاریخ رہی ہے،جلسہ ملتوی کرانے کے لیے آپ نے اعظم سواتی کو رسائی دے دی تھی لیکن اس معاملہ کو انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں،رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ نون ہلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایس سی او کے وقت ڈی چوک پر کال دینا ایک بہانہ ہے اگر یہ بات نہ ہوتی تو کوئی دوسری ہوتی۔یہ ہر دفعہ کی طرح حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔کسی بھی قیدی کو اس کے حقوق ملنے چاہئیں،رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان تک ڈاکٹر اور ایک دو وکیلوں کو رسائی دی جائے۔تحریک انصاف کو بھی احتجاج نہیں کرنا چاہئے ۔ حکومت کا بھی اس طرح ڈٹ جانا مناسب نہیں ہے۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ میری ابھی پختونخوا میں بات ہوئی تھی انہوں نے یہ خبر دی ہے کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر اس وقت اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ رہی ہے جیلوں میں تشدد کرنے کی آصف زرداری کا واقعہ سب کے سامنے اور عمران خان سے متعلق جو خبریں آرہی ہیں کم سے کم ڈاکٹر تک رسائی دینا کوئی مشکل نہیں ہے ۔ جلسہ ملتوی کرانے کے لیے آپ نے اعظم سواتی کو رسائی دے دی تھی لیکن اس معاملہ کو انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید