• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی تجویز اتفاق رائے سے مسترد کر دی

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار)آئینی ترامیم کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے مشاورت میں توسیع کیلئے تحریک انصاف کی تجویز اتفاق رائے سے مسترد کر دی،تجاویز کا جائزہ ہفتہ رواں میں ہی مکمل کرکے آئینی مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ ،سینٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ ترمیمی مسودے کی حتمی تیاری کل کے اجلاس کے بعد شروع کر دی جائے گی،تحریک انصاف کے ارکان سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار الجھتے رہے،ایمل ولی کی صوبہ خیبر پختونخوا میں سے خیبر حذف کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی،کمیٹی جمعرات تک اپنا کام مکمل کر لے گی ،آئینی ترامیم کی جائزہ لے رہی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے پیر کو اپنے ساتویں اجلاس میں تحریک انصاف کی مشاورت کے عمل میں توسیع کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے اور طے کیا گیا ہے آئینی ترامیم کے حتمی تجاویز ہفتہ رواں میں ہی مرتب کرکے ان کی بنیاد پر مسودہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید