راولپنڈی (جنگ نیوز) چہان چکری روڈ سے اڈیالہ روڈ چونترہ پل تک تعمیر ہونیوالی لنک روڈ کے شولڈرز کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی۔ شولڈرز چھوڑ دیئے جانے سے بعض مقامات پر کراسنگ بھی مشکل ہے جبکہ سڑک بھی کناروں سے ٹوٹنا شروع ہو گئی ہے۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور تمام سڑکوں کے ساتھ کم از کم تین فٹ کنکریٹ شولڈرز تعمیر کرانے کی اپیل کی ہے۔