• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی مالی باغ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کی وسط میں مالی باغ جو کہ ایک تاریخی جگہ ہے اس وقت گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ میکانگی روڈ مالی باغ جس کے ایک جانب پشتو اکیڈمی ، اسلامیہ سکول ، دوسری جانب واسا کا مین پانی تقسیم کا نظام ہے ،عقب میں صادق شہید فٹبال گرائونڈ ، مساجد اور بازار کے عین وسط کے مقام پر مین سڑک پر کچروں کے ڈھیر، گندگی ، تعفن نے دکانداروں ، علاقہ مکینوں، نمازیوں، طالب علموں ، شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مختلف بیماریوں ، بیکٹیریازکے پھیلنے کے تدارک کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ کوئی اقدام نہیں اُٹھارہا ہے۔ اسی طرح نشے کے عادی افراد اس مقام کو اپنی کمین گاہ میں تبدیل کرتے جارہے ہیں ، جہاں سے نہ صرف طالب علم ، خواتین ، نوجوان ، بزرگ ودیگر شہریوں کا گزر ہوتا ہے یہ تمام افراد اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید