• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیمینار کل ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کے زاہتمام چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیمینار کل ہوگا، فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹوزولیخا رئیسانی نے بتایا ہے کہ کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام،وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سماج کے اشتراک سےبدھ16 اکتوبر کو چھاتی کے سرطان اور ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا جائیگا، ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینیٹر سمنگلی روڈ میں ہونیو الے سیمینار سے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ ڈپیارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ بلیدی خطاب کریں گی جبکہ ماہرین طب چھاتی کے سرطان کی علامات، تشخیص، طریقہ علاج اور اس سے بچاؤ سے متعلق شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید