• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر پر تیل کے حوالے سے ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے، جنید ریکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رخشان ڈویژن کے تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے نمائندئے ملک جنید خان ریکی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر پر تیل کے حوالے سے ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے پہلے ہی دو چھٹیوں کی وجہ سے کاروبار سے وابستہ لوگوں کا روزگار متاثر ہورہا ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا اور قومی شاہراہوں کو بند کردیں گے ،یہ بات انہوں نے پیر کو سردار زادہ قمر خان سنجرانی ، خلیفہ محمد انور نوتیزئی ، حاجی ثناء اللہ ، حاجی جہانزیب ، حاجی صادق رخشانی ، محمد آزاد بڑیچ و دیگر کے سمیت کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بعد ازاں کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ تیل کراسنگ پر ہفتہ کی چھٹی سے ہمارا کاروبار متاثر ہورہا ہے ، حکام بالا نے گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ میکانزم کے تحت ٹوکن سسٹم رائج کیا تھا اور ٹوکن ہولڈر مہینے ڈیڑھ میں ایک پھیرا لگاتے تھے جس سے نہ صرف ان کے گھر کا چولہا جلتا تھا بلکہ اس کاروبار سے کلینر ، ٹائر پنکچر ، موبل آئل ، ، گیراج ، گاڑیوں کی سروس کرنے والوں سمیت دیگر کا روزگار جڑا ہوا تھا اب پالیسی بنائی گئی ہے کہ متعلقہ ضلعوں سے آگے تیل کی ترسیل بند کی جائے جس سے یہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوں گے ۔ ہفتہ میں 3 دن چھٹی سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں اس کا سدباب کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید