• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد معاشرے کا حصہ، مگر تمام حقوق سے محروم ہیں، سیاسی رہنما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے سیاسی رہنماوں ، معذور افراد کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرئے کا حصہ ہیں مگر تمام حقوق سے محروم ہیں ، پنجاب میں معذور افراد کو اسکالر شپ دیا جاتا ہے مگر بلوچستان میں بنیادی حقوق تک نہیں دئیے جاتے ، 2017 میں بلوچستان اسمبلی میں ڈس ایبل ایکٹ پاس ہونے کے باوجود اب تک رول آف بزنس نہیں بن سکے ،یہ بات جماعت اسلامی بلوچستان کے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سعیدہ ، ، ڈس ایبل ویلفیئر کے مرکزی سیکرٹری ثناء اللہ مری،محمد حنیف کاکڑ،صدف اجمل ،کلیم اللہ ،سمیع اللہ یوسفزئی سمیت دیگر مقررین نے پیر کو آل ڈس ایبل ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کے زیراہتمام سفید چھڑی کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے دن کی مناسبت سے نابینا افراد میں چھڑیاں تقسیم کیں۔مقررین نے کہا کہ 2017 میں بلوچستان اسمبلی میں ڈس ایبل ایکٹ پاس ہوا مگر اب تک اس کے رول آف بزنس نہیں بن سکے فوری طور پر رولز آف بزنس بنائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو یوں تو اسپیشل کہا جاتا ہے مگر حقوق کی فراہمی کے موقع پر نارمل انسانوں سے پیچھے رکھا جاتا ہے ، القابات کی بجائے ڈس ایبلز کو انسان سمجھا ، پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم دی جائے ، سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی آمد و رفت کے لئے ریمپ بنائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید