• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خالد کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کرینگے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شہید آغا خالد شاہ دلسوز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تین ہفتے قبل مبینہ طور پر انہیں گھر کے سامنے سازش کے تحت فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ،قاتلوں کی نامزدگی کے باوجود پولیس اور انتظامیہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔ دو دہائیوں تک کوئٹہ میں نامعلوم قاتلوں کا راج رہا، جو آئے دن بے گناہ افراد کی لاشیں گراتے رہےمگر کوئی بھی مجرم گرفتار نہیں ہوا ۔ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ اس جدید دور میں چوبیس گھنٹے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے لیکن شہید آغا خالد شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری میں عدم دلچسپی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔۔ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید آغا خالد شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید