• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، امان سالار، نثار کاکڑ، توقیر بھٹی، ضیا الحق، ارشد اچکزئی اور امین آغا نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کرائی جائے کیونکہ پابندی سے پورے ملک کے عوام میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، انہوں نے ظلم و زیادتی کے نہ ہونےہونے والے سلسلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی حقیقی وارث جماعت ہے اور ایک عزم و ارادے کا نام ہے، عمران خان کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں جنہیں عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔
کوئٹہ سے مزید