کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، پروفیسر سہیل انور بلوچ،پروفیسر فریدخان اچکزئی نے کہا ہےکہ یونیورسٹی آف بلوچستان اور بیوٹمز کے اساتذہ کرام اپنے جائز حق ماہانہ تنخواہوں و پینشنز کی بروقت ادائیگی اور مالی بحران کے مستقل حل کیلئے 14 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے سہ پہر تین بجے سے علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنادینگے۔