• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی خواتین کیلئے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کرینگے، شاہدہ ارشاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)غیرسرکاری تنظیموں ڈان اور پودا کی رہنمائوں مسز شاہدہ ارشاد ، زنیرا احمد ، شمائلہ احسن نے دیہی خواتین کی بہتری کے لئے حکومت کو 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد خواتین کو زندگی کی بنیادی سہولیات تعلیم ، صحت ، روزگار کے مواقع فراہم ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام ، شناختی دستاویزات کے حصول میں آسانی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر حوالوں سے انہیں درپیش مشکلات سے چھٹکارا دلانا ہے ،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں زینب اسماعیل ، فاطمہ مینگل و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ15 اکتوبر کو دنیا بھر میں دیہی عورتوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے 70 اضلاع میں دیہی خواتین رہنمائو ں نے 15 اکتوبر کو دنیا بھر میں دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے جو حکومت کو پیش کرکے اس کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے تاکہ ملک کی 50 فیصد آبادی بھی ترقی کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ کیلئے فیصلہ ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے ، مقامی حکومتوں میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد کی ، صنفی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے قوانین پر عملدرآمد کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید