کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی و دیگر نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،چین ہمارا سدا بہار اور قابل اعتماد دوست ہے ۔چین کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان تاریخی لمحہ ہے چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے زیادہ مضبوط سمندروں سے زیادہ گہری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ،پاکستانی عوام اپنے بردار ملک چین اور وہاں کی حکومت وعوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہونگے ۔