کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سازشی عناصر کا ٹولہ ہے ، اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کا انعقاد ہونے جارہا ہے تو اس ملک دشمن عناصرکے جتھے کی جانب سے دھرنے کا اعلان واضح کرتا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت روزگار ہمارے نوجوانوں کی اہم ضرورت ہے مگر ایک جماعت اس میں بڑی رکاوٹ ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے ذریعے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے جو بے روزگاری کے خاتمے کا سبب بنے گالیکن اس اہم دن پر اس جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال دینے سے واضح ہواکہ اس کے نزدیک صرف اپنے مفادات ہیں اسے ملک و قوم کے مفادات سے کوئی غرض نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی سیاست قربان کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہمیں سب سے پہلے ملک کا وقارعزیز ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کسی دبائو میں آئے بغیر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور جو بھی ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔