کوئٹہ( این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضررہنے والے لیویزفورس کوہلوکے دفعدار سمیت 9 لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ضلع میں غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ، جواب طلبی نوٹسز جاری کرنے سمیت ملازمت سےبرطرفی کا عمل جاری ہے۔