• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویڈیو کا شکار رشمیکا مندانا سائبر سیفٹی کیلئے قومی سفیر مقرر

رشمیکا مندانا--- فائل فوٹو
رشمیکا مندانا--- فائل فوٹو 

ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بننے والی سائوتھ انڈین اداکارہ رشمیکا منڈانا اب سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رشمیکا منڈانا کو سائبر سیفٹی کے لیے قومی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہونے والی اداکارہ کو سائبر کرائم کے خطرات جن میں آن لائن فراڈ، ڈیپ فیک ویڈیوز، سائبر بُلنگ، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی مواد سمیت دیگر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور سائبر سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے قومی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے رشمیکا منڈانا نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر کرائم دنیا بھر میں کسی بھی فرد، کاروبار یا کمیونٹی کے لیے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے اس لیے میں ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے سائبر سیفٹی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہوں۔

اداکارہ کے مطابق موجودہ دور میں یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ہم ان خطرات سے نمٹنے اور اپنے ڈیجیٹل اسپیس کی حفاظت کے لیے متحد ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر کے آغاز میں تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی، جس کے خلاف انہوں نے قانونی جنگ کا آغاز کیا اور ملزم کو سزا دلوائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید