برطانوی گلوکار و نغمہ نگار لیام پین نے ارجنٹینا کے ایک ہوٹل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعے سے قبل کی انکی آخری تصویر سامنے آگئی۔
لیام پین نے کی سوشل میڈیا پر موت سے قبل کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا اسٹل شاٹ معلوم ہوتا ہے۔
ارجنٹینا کے میڈیا میں شیئر اس تصویر میں 31 سالہ گلوکار ہوٹل کی لابی میں دیوار کے ساتھ جھکے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور یہ ان کی آخری تصویر ہے جو لفٹ میں داخل ہونے سے پہلے لی گئی۔
لیام پین ارجنٹینا میں اپنے سابق بینڈ ممبر نائل ہوران کی سپورٹ کےلیے موجود تھے جہاں وہ بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی بالکنی سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔
ایمرجنسی سروسز نے ان کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی، انکی موت حادثے کے فوراً بعد ہوگئی تھی۔
ادھر عینی شاہدین کے مطابق لیام پین حادثے سے قبل 'غیر معمولی' رویہ اختیار کر چکے تھے اور ہوٹل کے عملے کو ان کو روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوٹل کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی کہ لیام پین نشے کی حالت میں تھے اور کمرے میں توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔ تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ واقعہ حادثاتی تھا یا پھر گلوکار نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔