• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو لندن میں دھچکا، سابق ملازمین کو 5 لاکھ پاؤنڈ دینے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔

لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دیدیا۔ 

پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید