• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خود نہیں جانتی مسودہ کون تیار کر رہا ہے، نعیم پنجوتھا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاہے کہ یہ خود نہیں جانتے کہ مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے،سب سے اہم بات ہے یہ فارم 47 کی حکومت ہے ان کے پاس کسی قسم کا اختیار بھی نہیں ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ کوئی بھی ایسا طریقہ کار جو ہماری روایات اور پارلیمانی طریقہ کے برعکس ہو تو نہیں ہونا چاہئے،رکن قومی اسمبلی جے یو آئی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ہمارا کام آئین سازی ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، جو ڈرافٹ حکومت پہلے دن لائی تھی اس میں چھپن شقیں تھیں وہ ابھی ڈسکس نہیں ہوئی ہیں ۔ آئینی کورٹ کے طریقہ کار سے متعلق بات ہے کہ ایک بینچ تشکیل دیا جائے جو آئینی معاملات دیکھے،فوجی عدالتوں سے متعلق تمام پارٹیوں کی سب سے زیادہ تحفظات ہیں۔رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ ہم نے پہلے دن سے واضح کردیا ہے کہ جو مسودے یہ لے کر گھوم رہے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ خود نہیں جانتے کہ مسودہ کون ڈرافٹ کر رہا ہے۔ سب سے اہم بات ہے یہ فارم 47 کی حکومت ہے ان کے پاس کسی قسم کا اختیار بھی نہیں ہے۔مولانا سے ہماری میٹنگ ہے اس میں بہت سی چیزیں ڈسکس ہوں گی لیکن ہمارا حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد ہوتا ہے ۔ جن سے متعلق بات کی گئی اختر مینگل نے ان کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ اُ ن خاتون کے بیٹے اور شوہر کو اٹھا لیا گیا اور انہیں زبردستی بھیجا گیا کہ آپ سینیٹ کا اجلاس اٹینڈ کریں اور وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنی ہے یہی سب کچھ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز ایم این ایز کے ساتھ ہو رہا ہے۔ زین قریشی کی وائف کو اٹھا لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید