• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ڈینگی کے مزید 112 کیسز رپورٹ

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 3 ہزار 994 کیسز رپورٹ ہو چُکے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، چکوال سے 5 اور لاہور سے ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، اٹک، میانوالی اور ٹوبہ سے ڈینگی کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صحت سے مزید