• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلتھم میں کار تصادم، حاملہ خاتون نازائیدہ بچے سمیت ہلاک

لندن (سعید نیازی) جنوب مشرقی لندن کے علاقے ایلتھم میں کار کے تصادم کے نتیجہ میں ایک حاملہ خاتون ہلاک ہو گئی جس سے اس کا نازائیدہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا۔ حادثہ میں پولیس کی سادہ کار ملوث ہے۔ جمعرات کی شام چھ بجے پیش آئے حادثہ کے بعد ایمبولینس ، فائر سروس اور ائیرایمبولینس موقع پر پہنچی تھیں لیکن38سالہ خاتون زخموں کے سبب جانبر نہ ہوسکی۔ میٹ پولیس کے مطابق خاتون کے لواحقین کو حادثہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ان مارکڈ کار میں سوار دو افسران کو بھی ہسپتال لیجایا گیا لیکن طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔ ڈپٹی چیف سپرنٹنڈنٹ ٹریور لیوی نے کہا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انڈی پینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھی معاملہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ابھی علم نہیں ہو سکا کہ حادثہ میں ملوث کار کیا ایمرجنسی رسپانس پر جارہی تھی۔ آئی او پی سی نے خاتون کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید