• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مرضی کے فیصلوں کیلئے آئین سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے لینے کے لیے آئین سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔

منصورہ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے اپنی مرضی کی عدلیہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم سے مرضی کا چیف جسٹس چاہتی ہے، اب تک نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری ہو جانا چاہیے تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ نئے چیف جسٹس آ جاتے، پھر ترمیم کا معاملہ کیا جاتا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکومتی دباؤ اور ارکان کی خرید و فروخت کا عمل ایک رواج بن چکا ہے، یہ حکومت جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے، عوام کا قومی اداروں پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے، نوجوان نسل نشے کی عادی بن رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت اور قومی اداروں کو تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید