کراچی(نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ فلسطین مسئلے کا 2ریاستی منصوبہ خطے میں نسلی فسادات کو ہوا دے گا۔ ایران متحدہ فلسطین کو ہی مسئلے کا حل سمجھتا ہے۔مصری اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کےلیے 2ریاستی منصوبہ خطے میں امن کے بجائے نسلی فسادات کو ہوا دے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے قابض اسرائیل کی پشت پناہی نے خطے کے امن اور استحکام کو تباہ کر دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل سے صرف مفلوج فلسطینی ریاست قائم ہوگی، جس کے پاس فوج ہے نہ مکمل خودمختاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کے تحت قائم فلسطینی ریاست اسرائیل کی ایک بلدیاتی کاؤنٹی کے سوا کچھ نہیں ہوگی، ایران متحدہ فلسطین کو ہی مسئلے کا حل سمجھتا ہے۔عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ متحدہ فلسطین جنوبی افریقہ کے طرز پر ایک جمہوری ریاست ہوگی، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کے تحت قائم فلسطینی ریاست اسرائیل کی ایک بلدیاتی کاؤنٹی کے سوا کچھ نہیں ہوگی، ایران متحدہ فلسطین کو ہی مسئلے کا حل سمجھتا ہے۔