• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران کو جائز اقدامات پر مجبور کررہا ہے، ترکیہ

استنبول (اے ایف پی) ترکی کے وزیر خارجہ نے استنبول میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیل کے حملے ایران کو ’’جائز اقدامات‘‘ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ترکی کے ہاکان فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی کے ہمراہ کہا کہ اسرائیل کا جارحانہ موقف ایران کو جائز قدم اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ’’خطے میں مسلسل نئے محاذ کھول رہا ہے ‘‘ اور ’’ایران کو اس جنگ میں کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔ پورے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خطرے کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ استنبول میں جمعے کے روز جنوبی قفقاز کے ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراغچی نے کہا کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ’’انتہائی تشویشناک‘‘ ہے۔ خطے میں جنگ کا امکان ہمیشہ سنگین رہتا ہے اور صیہونی حکومت کے علاوہ کوئی نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید