عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے مصر 100 سالہ کوششوں کے بعد ملیریا فری قرار دے دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر نے تقریباً 100 سال قبل ملیریا کے خاتمے کی مہم شروع کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد مشرقی بحیرۂ روم کے خطے میں تیسرا ملیریا سے پاک ملک بن گیا ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ مصر کا ملیریا سے پاک ہونا تاریخی ہے اور مصر کے عوام و حکومت کے اس قدیم وباء سے چھٹکارا پانے کے عزم کا ثبوت ہے۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ملیریا اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود مصری تہذیب ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرعونوں سے تعلق رکھنے والی یہ بیماری اب صرف مصر کی تاریخ رہ گئی ہے۔