• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 فیصد نیٹ ورک پر لوڈ شیڈنگ کا دارومدار بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے 30 فیصد نیٹ ورک پر لوڈ شیڈنگ کا دارومدار بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ترجمان کے مطابق شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، سرجانی ٹائون، محمود آباد، اعظم بستی اور لانڈھی سمیت کورنگی کے نادہند گان پر تو مجموعی طور پر واجب ا لادا رقم 29 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے،جو علاقے حال ہی میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہوئے ان میں جیکسن مارکیٹ, ہوتی مارکیٹ، علی اکبر شاہ، اور خرم آباد سمیت گلشن حدید شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید