کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔البدر اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے کیس میں تین ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے تینوں ملزموں کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ملزموں کی درخواست 20 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی ہے۔ملزموں میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے ۔ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔