• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، دو بھائیوں میں جھگڑا، فائرنگ، راہگیر جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق اور بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک بی کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ اسامہ ولد محمد ناصر جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچہ شایان احمد ولد اعظم اور 37 سالہ جمیل زخمی ہو گئے۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ایس ایچ او عرفان انور کے مطابق پراپرٹی کے تنازعہ پر دو بھائیوں آصف اور ظفر کے درمیان جھگڑا ہوا،اس دوران ملزم ظفر نے اپنے پاس موجود پستول سے آصف پر فائرنگ کر دی تاہم گولیاں اس کو لگنے کے بجائے قریب بیٹھے افراد اور گزرنے والے راہگیر کو لگیں۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نشے کا عادی بھی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید