کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عائشہ منزل کے قریب مسلح ملزمان مویشوں کے بیوپاری سے تین دمبے، لوڈر رکشا،نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،مویشوں کے بیوپاری محمد راشد سلیم نے بتایا کہ وہ ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی ہے اور اس نے قربانی میں فروخت کے لیے دمبے پالے ہوئے تھے، عائشہ منزل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان آئے اور چیگنچی لوڈر رکشا ، دمبے، موبائل فون اور 11 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔