• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 8 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،دو افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہو گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور سابق ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔کلفٹن تین تلوار کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں شخص بحق ہو گیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔متوفی کی شناخت 70 سالہ منیر احمد ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔شاہراہ فیصل کارساز ٹوٹل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد شمعون ولد منصور اور زخمی خاتون کی انجم زوجہ منصور کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید