کراچی( اسٹاف رپورٹر )حسین آباد بلاک 3 میں واقع باڑے کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ حارث ولد عبد العزیز زخمی ہو گیا، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت مقتول اپنے گھر سے باڑے کے باہر آ کر دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوا تھا کہ اچانک ٹانگ پر اسے گولی ماری گئی،انہوں نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں، ممکنہ طور پر گولی باڑے کے اندر سے ہی چلی ہے، واقعہ کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔