• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ سٹی، غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی کے علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن ایس پی گڈاپ سید ذوالفقار حیدر کی نگرانی میں کیا گیا۔ آپریشن کوچی کیمپ، یسرب کالونی، باقائی یونیورسٹی کے قریب علاقوں اور کچی آبادیوں میں کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی لی اور جدید سرچ ڈیوائسز کے ذریعے ہر گوشے کو چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران پولیس نے صرف ان افغان مہاجرین کی تصدیق کی جن کے پاس ACC یا PoR دستاویزات موجود نہیں تھیں۔آپریشن کا مقصد ان افغان مہاجرین کی نشاندہی کرنا تھا جو بغیر قانونی دستاویزات کے قیام پذیر ہیں، تاہم دوران کارروائی ایسا کوئی غیر قانونی افغان شہری نہیں پایا گیا۔آپریشنز کا مقصد مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید