کراچی(استاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شدید گرمی میں طویل دورانیے پر محیط بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم موسم اور ہیٹ ویو کی شدت کے ساتھ عوام کو دی جانے والی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے بجائے حسبِ روایت کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر شہریوں کی اذیت میں مزید اضافہ کردیا ہے، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد برنس روڈ، گارڈن، ناظم آباد اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، اولڈ سٹی ایریا غرض پورا شہر کے الیکٹرک انتظامیہ کی بے حسی کا شکار ہے، بوڑھے بچے اور مریض اس ستم ظریفی پر بلبلا اٹھے ہیں کراچی سراپا احتجاج ہے۔