عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کے ہم زلف اور ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکار رشین رحمان کا کہنا ہے کہ ان کے ہم زلف مختلف شخصیت کے مالک ہیں اس حوالے سے انھوں نے ایک پرمزاح واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح دوسروں سے مختلف ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاموں میں بہت زیادہ منہمک رہنے کے ساتھ روحانی مزاج کے حامل ہیں۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے 57 سالہ ملیالم اداکار نے اے آر رحمان کے ہنی مون کا واقعہ سناتے ہوئے کہا، بجائے اسکے کہ وہ اہلیہ کے ساتھ وقت گزارتے، آدھی رات کو وہ دوسرے کمرے میں جا کر اپنی وینا پر موسیقی کی پریکٹس کرتے رہے۔
رشین رحمان نے ہسنتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے مزاج میں شمالی و جنوبی قطب جیسا معاملہ ہے، وہ اس طرح کہ وہ ہمیشہ موسیقی میں کھوئے رہتے ہیں یہاں تک کہ اپنی ہنی مون کے دوران بھی انھوں نے وقت اسی پر صرف کیا۔
سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکار رحمان کا کہنا تھا کہ کہ ہم دونوں کے مزاج کو سمجھا جائے تو وہ شمالی قطب ہیں اور میں جنوبی۔
انھوں نے کہا جب اے آر رحمان اور میری بیوی کی بہن ہنی مون پر گئے تو ہم نے انھیں فون کرکے پوچھا تو پتہ چلا کہ میری خواہر نسبتی سو رہی تھیں اور اے آر رحمان دوسرے کمرے میں کمپوزنگ کی پریکٹس کر رہے تھے۔