• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ علیحدگی پسند کے قتل کی سازش، امریکا کا بھارت پر فوری احتساب کیلئے دباؤ

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک امریکی اہلکار کے مطابق، امریکی حکام نے اپنے بھارتی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ایک سکھ کارکن کے قتل کی ناکام سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے بعد جلد نتیجہ اور مزید جوابدہی چاہتے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام افشاء نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم نے واقعی واضح طور پر بتایا ہے کہ امریکی حکومت اس وقت تک مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو گی جب تک کہ ہم یہ نہیں دیکھتے کہ بامعنی احتساب ہورہا ہے۔ہم اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اپنے تفتیشی عمل کے ذریعے جلد از جلد پیشرفت کرے گا۔واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ بھارتی حکام کو واشنگٹن کے پیغام کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی۔جب محکمہ انصاف نے الزام لگایا کہ ایک بھارتی انٹیلی جنس اہلکار نے گزشتہ سال ایک سکھ علیحدگی پسند، دہری شہریت کے حامل امریکی وکینیڈین شہری گروپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کے منصوبے کی ہدایت کی تھی، توایک بھارتی انکوائری کمیٹی نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا تاکہ بھارت کی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔

دنیا بھر سے سے مزید