• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج برطانوی تھیٹر پلے پیش، جرمن بینڈ پرفارم کرے گا

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو ٹی وی کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

38 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے 28 ویں روز برطانوی تھیٹر پلے اور جرمن میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آج رات 8 بجے انگریزی تھیٹر پلے ’شیکسپیئر فول‘ شرکاء کی توجہ سمیٹے گا جبکہ رات 9 بجے جون ایلیاء لان میں جرمن میوزیکل بینڈ ’برلن ٹو لاہور‘ 10 برس بعد ایک بار پھر پاکستان میں لائیو پرفارم کرے گا۔

خیال رہے کہ 10 برس قبل برلن ٹو لاہور نے جرمن کلچر سینٹر لاہور کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف شہروں میں افتتاحی کنسرٹ کیا تھا، جن میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی تھی، تاہم اب یہ بینڈ اپنی پاکستان میں اپنی پرفارمنس کی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔

اس سلسلے میں یہ بینڈ کراچی سمیت پاکستان کے 3 مختلف شہروں میں بھی پرفارم کرے گا۔

عالمی ثقافتی میلے میں گزشتہ روز فلسطینی ثقافت سے متعلق ورک شاپ اور ایک روسی تھیٹر پلے پیش کیا گیا۔

شائقین نے ’culture resistance from Palestine‘ کے عنوان سے تھیٹر ورک شاپ میں بھر پور شرکت جبکہ روسی تھیٹر پلے ’روڈ‘ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

عالمی ثقافتی میلہ 2 نومبر تک آرٹس کونسل کراچی میں جاری رہے گا، اس کے ٹکٹس ’ٹکٹ والا‘ پر دستیاب ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید