• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پشپا 2 نے ریلیز سے قبل ہی 1000 کروڑ کمالیے؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مداح فلم پشپا 2 کی ریلیز کے بے چینی سے منتظر ہیں، اطلاعات ہیں کہ بلاک بسٹر فلم کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی سنیما اب بھی کسی بھی فلم کی مجموعی کمائی ایک سنگ میل اور فلم کے کامیاب ترین فلموں میں ایک بنانے کی ضمانت ہوتا ہے۔

فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تھیں کہ اس نے قبل از ریلیز بکنگز سے ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، تاہم اب فلم پروڈیوسر روی شنکر اور نوین یرنینی نے اس سے متعلق وضاحت دے دی۔ 

فلم سازوں کا کہنا ہے کہ نان تھیٹریکل بزنس میں پشپا 2 نے 425 کروڑ بنالیے ہیں لیکن اگر ہم اس کا تھیٹر بزنس شامل کریں تو یہ بات 1000 کروڑ سے اوپر نکل جائے گی، تاہم یہ سب ابھی اندازے ہیں۔ 

فلم بزنس کی تجزیاتی ویب سائٹ کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر پشپا 2 کے تھیٹریکل حقوق کا اندازہ 600 کروڑ تک ہے، اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم رائٹس 275 کروڑ میں فروخت ہوئے جبکہ سیٹیلائٹ حقوق 85 کروڑ کے ہیں۔ فلم کے میوزک کے حقوق ممکنہ طور پر 65 کروڑ میں فروخت ہوا۔  

پشپا 2 سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بیک وقت 6 زبانوں میں ریلیز ہوگی جن میں تیلگو، ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور بنگالی شامل ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید