• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں مسٹر یونیورس مقابلے، پاکستان گولڈ میڈل جیت گیا

نیویارک( نیوز ڈیسک)پاکستان کے رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس 2024باڈی بلڈنگ مقابلوں میں انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔علاوہ ازیں رمیز ابراہیم نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکہ میں 44ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔
یورپ سے سے مزید