• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسپتال، اسکول پر اسرائیلی بمباری، لبنان پر بھی فضائی حملے، درجنوں شہید

غزہ، بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی طیاروں ، ٹینکوں اور فوجیوں کی جانب سے شمالی غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رہا ، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ اور اسپتال پر بمباری ، گولہ باری اور ڈرونز سے حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت تاریخی شہر تائر اور دیگر علاقوں پر بمباری میں بھی 19شہری شہید اور 40سے زائد زخمی ہوگئے،امریکا اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کا اعلان کردیا ہے ، حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ انہوں نے مصری ثالثوں کو بتایا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ بندی پر رضا مند ہوتا ہے تو وہ بھی حملے روکنے کیلئے تیار ہیں ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں اسرائیلی وفد موساد کے سربراہ کی قیادت میں اتوار کو قطر پہنچےگا جہاں وہ سی آئی اے کے سربراہ ، مصری انٹیلی جنس کے سربراہ اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کرے گا ،امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید