راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیو ورکر بن کر گھرمیں داخل ہونے والی 2عورتیں خاتون خانہ کوزدوکوب کرکے طلائی زیوراور رقم چھین کر فرار ہوگئیں ،تھانہ ٹیکسلا کو رانا زبیر نے بتایا کہ صبح سویرے میں اپنے کام پر چلا گیا۔میرے گھر میں میری بیوی اور دو چھوٹے بچے تھے اس دوران دو خواتین نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ ہم پولیو ورکر ہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں دروازہ کھولیں ،میری بیوی نے دروزہ کھولا تو دونوں عورتیں اندر داخل ہوگئیں ان میں سے ایک نے بیگ سے چھری نکال لی اور میری بیوی کو بازو سے پکڑ کر مارنا شروع کر دیاانہوں نے الماری کھولی اس میں 2تولے وزنی طلائی زیورات اور 15ہزار روپے لے کرفرار ہوگئیں ۔