• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس ، مختلف واقعات میں لیڈ ی سمگلر سمیت 12ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے چوری شدہ موٹرسائیکل اور شراب برآمدکرلی ایک اشتہاری مجرم بھی دھرلیاگیا، پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی پٹرولنگ پوسٹ نجی ٹاؤن سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خالق اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ سندر لاھور کے درج مقدمہ کا چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی سے سب انسپکٹر محمد سیاب نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرؤف نے اشتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا۔ادھر راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے35 لیٹراور 4بوتل شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ وارث خان پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے25لیٹر شراب برآمد کی،کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب ،دھمیال پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کر 4بوتل شراب برآمد کی۔پولیس نے ملزموں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔دریں اثناءلیڈی ڈرگ سپلائر سمیت 5 ملزموں کوگرفتار کرکےساڑھے 7 کلو سے زیادہ چرس اور 560 گرام آئس برآمد کرلی گئی ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 2 ملزموں کو حراست میں لے کر 3 کلو 110 گرام چرس اور 560 گرام آئس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 640 گرام چرس ،سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 560 گرام چرس جب کہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو320 گرام چرس برآمد کی۔
اسلام آباد سے مزید