راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اہلیہ اور سالی پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھاتھانہ نصیرآباد کو ا قرء عمران نے بتایاکہ گھر میں کام کاج کر رہی تھی کہ اچانک مجھے آوازیں آنے لگیں میری بہن اور میرے بہنوئی آپس میں لڑ رہے تھے جب میں ان کے کمرہ میں پہنچی تو دیکھا کہ میرے بہنوئی قاسم میری بہن اُم صائمہ کو لوہے کے راڈ سے مار رہا تھا جب میں نے آگے ہو کر ان کو چھڑوانے کی کوشش کی تو میرے بہنوئی نے مجھے بھی لوہے کے راڈ سے مارناشروع کر دیا جو کہ میرے جسم کے مختلف حصوں پر لگا ہم دونوں بہنوں کاشور شرابا سن کر ہمارا بھائی محمد یوسف پہنچ گیا جس نے میری اور صائمہ کی قاسم سے جان چھڑوائی ۔