• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی گھیب،صرافہ کی دکان پر لاکھوں روپے مالیت کا ہار چوری

پنڈی گھیب(نمایندہ جنگ)پنڈی گھیب صرافہ کی دکان پر نوسربازوں نے لاکھوں روپے مالیت کا ہار اڑا لیے گیے۔واقعات کے مطابق حمزہ شکیل نے پولیس کوبتایا کہ نذیر سکنہ بروالہ سے زیورات کی خرید و فروخت کا لین دین چلتا أ رہا ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے دو اور ساتھیوں کے ھمراہ دکان پر آیا۔حمزہ ان کے لیے چائے کا آرڈر کرنے گیا اس دوران ان کے علاوہ اور کوئی شخص ان کی دکان پر موجود نہ تھا۔ واپسی پر سب کو غائب پا کر تشویش لا حق ہوئی تو پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ شو کیس میں سے ایک طلائی ہار سیٹ جس کی مالیت تقریباً سات لاکھ روپے تھی غائب تھا۔ دکان سے باھر ان لوگوں کو کافی تلاش کا لیکن ان کا کہیں پتہ نہ چل سکا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید